جازان: میونسپیلٹی حکام کی کاروائی ،غیر قانوی طور پر مقیم 50غیر ملکی شہری گرفتار

جمعرات 20 اکتوبر 2016 09:14

جازان: میونسپیلٹی حکام کی کاروائی ،غیر قانوی طور پر مقیم 50غیر ملکی ..

جازان:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20اکتوبر 2016ء) : جازان میونسیپلیٹی حکام نے معمول کے معائینے کے دوران مختلف دکانوں ، ورکشاپس پر کام کرنے والے غیر قانونی شہریوں کا گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق میونسپیلٹی حکام نے معائینے کے دوران مملکت میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ان غیر ملکی افراد کے پاس اقامے اور ضروری کاغذات بھی نہیں تھے۔پچھلے ماہ میونسیپلیٹی حکام نے 70 سے زائد معائینے کیئے تھے ۔واضع رہے کہ سعودی حکومت کی طرف سے غیر ملکی شہریوں کو پچھلے سال رضاکارانہ طور پر مملکت سے جانے کے لیے خاص سکیم متعارف کروائی گئی تھی ۔ سکیم کے بعد متعدد غیر ملکی شہریوں نے رضاکارانہ طور پر مملکت کو چھوڑ دیا تھا۔