لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلااشتال فائرنگ٬ ایک شہری شہید شہید٬ 5 زخمی

جمعرات 20 اکتوبر 2016 11:19

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) آزاد جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر کریلہ سیکٹر میں بھارتی فوجیوں کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید اور 5 زخمی ہو گئے جن میں دو بچے اور دو خواتین بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔ شہید ہونے والے 28 سالہ شہری عبدالرحمٰن کا تعلق پالانی گائوں سے ہے٬ زخمیوں میں 2 سالہ بچی٬ 11 اور 17 سالہ دو بچے اور 40 اور 50 سال عمر کی دو خواتین شامل ہیں۔ زخمیوں کا تعلق بھی پالانی گائوں سے ہے۔ دریں اثناء یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ دونوں اطراف سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :