کوئٹہ ٬موجودہ حکومتوں نے سانحہ 12 مئی میں ملوث عناصر گرفتار کرنے میں سنجیدگی ظاہر نہیں کی ہے٬سینیٹر عثمان خان کاکڑ

جمعرات 20 اکتوبر 2016 11:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2016ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر و سینیٹر عثمان خان کاکڑ نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کی جانب سے سانحہ 12 مئی کے واقعہ میں ملوث عناصر کو گرفتارکرنے کا صرف ڈرامہ رچایا جارہا ہے ایک دوسرے کے مفادات کو تحفظ دینے کیلئے ایک دوسرے پر سنگین الزام لگا رہے ہیں سابقہ اور موجودہ حکومتوں نے سانحہ 12 مئی کے واقعہ میں ملوث عناصر کو گرفتار کرنے میں سنجیدگی ظاہر نہیں کی ہے جب تک سانحہ 12 مئی کے ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاتا تو ملک میں انصاف کی باتیں کرنا سمجھ سے بالاتر ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’آن لائن‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی نے شروع دن سے مطالبہ کیا تھا کہ سانحہ 12 مئی میں عوام نے جس طرح آزاد عدلیہ کیلئے نکلے تھے اور ایک فاشسٹ تنظیم کی جانب سے پشتونوں سمیت دیگرپارٹیوں سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں اور کارکنوں پر گولیاں چلائیں اور کئی سال گزرنے کے باوجود ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا سابقہ اور موجودہ حکومتوں کے علاوہ دیگر اداروں میں بھی سانحہ 12 میں ملوث عناصر کو گرفتار نہیں کیا گیا گورنر سندھ کی جانب سے 12 مئی کے ملزمان کو گرفتار کرنے کا واقعہ صرف ڈرامہ ہے اور ایم کیو ایم کے سابقہ اور موجودہ اراکین ایک دوسرے کی ساکھ بچانے کیلئے اس طرح الزامات ایک دوسرے پر لگا رہے ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب وہ اپنے مفادات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے تو پھر کوئی بھی اس طرح کے واقعات کو یاد نہیں کرے گا ایک دوسرے پر الزام لگانے سے مسائل حل نہیں ہونگے اب حکومت اور اداروں کو چاہئے کہ ان تمام تر انکشافات اور الزامات کی روشنی میں سانحہ 12 مئی کے واقعہ سمیت دیگر سانحات کے ملزمان کو فوری طور گرفتار کرے ۔

متعلقہ عنوان :