بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے شراب اور گوشت سے توبہ کرلی

بدھ 19 اکتوبر 2016 21:57

بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے شراب اور گوشت سے توبہ کرلی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2016ء)بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے شراب٬گوشت سے توبہ کرلی ہے فحش فلموں کی سابق اداکارہ سنی لیون نے کہا ہے کہ میں ڈاکٹروں کے مشورے پر شراب٬دودھ سے تیار شدہ اشیائ ٬چٹخارے دار کھانے چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے٬انہوں نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا ہے کہ میں ٹھیک نہیں ہوں کیوں کہ میرے جسم میں بہت گرمی ہے اسی لیے میں اپنی بیماری سے جان چھڑانا چاہتی ہوں اس لئے میں بدذائقہ چائے پی رہی ہوں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ میں روایتی چینی دوائوں پر یقین رکھتی ہوں اور میرا خیال ہے کہ یہ خدا کا راستہ ہے اس لئے اب سے نو الکوحل٬نو کیفین اینڈ نو ٹوکسن۔واضح رہے کہ سنی لیون آخری بار ’’بے ایمان لو‘‘میں جلوہ گر ہوئیں تھیں جس کے ہدایت کار راجیو چودھری تھے۔۔