بھارت کی جانب سے ایک بار پھر ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی ٬ْبلا اشتعال فائرنگ ٬ْدو بچے زخمی

پاک فوج کی جوابی کارروائی کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں بھارت کی ایل او سی پر کیرالہ سیکٹر میں پاکستانی حدود میں بلا اشتعال فائرنگ ٬ْپاکستانی فورسز نے بھر پور جواب دیا

بدھ 19 اکتوبر 2016 20:53

اسلام آباد /کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2016ء) بھارت کی جانب سے ایک بار پھر ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو بچے زخمی ہوگئے ٬ْ پاک فوج کی جوابی کارروائی کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز نے نکیال سیکٹر کے گاؤں ترکنڈی ریتلہ٬ پلانی٬ داتوِٹ کو نشانہ بنایا۔

بھارتی فورسز کی فائرنگ سے گیارہ سال کا ولید اور تین سال کی حلیمہ زخمی ہو گئے ٬ْ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے سول ہسپتال نکیال لا یا گیا جہاں پر انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کر کے دشمن کی بندوقیں خاموش کروا دیںادھر ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ بھارت نے ایک مرتبہ پھر 19 اکتوبر کو رات گئے ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف وزری کی ہے ٬ْبھارت نے ایل او سی پر کیرالہ سیکٹر میں پاکستانی حدود میں بلا اشتعال فائرنگ کی٬ جس کا پاکستانی فورسز نے بھر پور جواب دیا۔

(جاری ہے)

اپنے دوسرے ٹوئٹ میں نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ بھار ت نے ایک ہی دن میں دوسری مرتبہ شام 4 بجے کیرالہ سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے٬ جس کا پاکستان آرمی نے بھر پور جواب دیا۔

متعلقہ عنوان :