وزیراعظم آزادکشمیر میرپور شہر میں پینے کے پانی کے خود ساختہ اور مصنوعی بحران کا فی الفور نوٹس لیں

امیر جماعت اسلامی میرپور بشیر شگو کا بیان

بدھ 19 اکتوبر 2016 18:17

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2016ء) امیر جماعت اسلامی میرپور بشیر شگو نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر میرپور شہر میں پینے کے پانی کے خود ساختہ اور مصنوعی بحران کا فی الفور نوٹس لیں پی ڈبلیو ڈی شعبہ واٹر سپلائی میں جاری کرپشن ٬پمپنگ لائن سے شعبہ واٹر سپلائی کی ذمہ داران ٬ہوٹلوں کاسروس ٬اسٹیشنوں اور با اثر شخصیات کو24گھنٹے پانی کی فراہمی اور ہزاروں کی آبادی کو پانی سے محروم رکھ کر ٹینکر مافیا کے حوالہ کرنے کے واقعات کے ذمہ داران کے خلاف سخت ترین کارروائی کریں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بن خرماں٬ سنگوٹ ٬ ایف ون ٬ایف تھری اور دیگر سیکٹرز میں پانی کے مسلسل بحران کو حل نہ کرنے اور متعلقہ سیکٹرز کے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ بشیر شگو نے کہا کہ اگر واٹر سپلائی حکام نے اپنی عوام دشمن رویہ تبدیل نہ کیا تو جماعت اسلامی کے کارکنان اور شہریوں کو دفاتر کا گھیرائوکرنے سے بھی دریغ نہیں کرینگے۔