22اکتوبر ریاست جموں کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے‘افضال سلہریا

کشمیری عوام22اکتوبر 1947ء سے قومی آزادی کے حصول کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں مسئلہ کشمیر کا واحد منصفانہ اور قابل عمل حل جموں کشمیر کی مکمل آزادی و خودمختاری میں مضمر ہے‘صدر کے این پی

بدھ 19 اکتوبر 2016 18:17

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2016ء) 22اکتوبر ریاست جموں کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ کشمیری عوام22اکتوبر 1947ء سے غیر ملکی جبرواستبدار اور قومی آزادی کے حصول کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں ماسٹر عبدالعزیز شہید سے لیکر برہان وانی تک شہادتوں کا سفر جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار کشمیر نیشنل پارٹی کے صدر میر افضال سلہریا نے کے این پی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ قباہلیوں نی47ء میں کشمیر اور پاکستان کے درمیا ن معائدہ کو توڑ تے ہوئے ریاست جموں کشمیر کی وحدت اور سالمیت پر حملہ کرتے ہوئے لاکھوں انسانوں کا قتل عام کیا عصمت دریاں کیں اور لوٹ مار کا وہ بازار گرم کیا کہ تاریخ میںاس کی مثال نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

آزادی پسند رہنماء کا کہنا تھا کہ 22اکتوبر کو ریاست سمیت برطانیہ اورپوری یورپی ممالک سمیت سعودی عرب ‘قطر‘مڈل ایسٹ میں یوم سیاہ کی تقاریب منعقد کی جائیگی اور قبائلی حملے پر معافی مانگنے کا مطالنہ کیا جائے گا افضال سلہریا کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد منصفانہ اور قابل عمل حل جموں کشمیر کی مکمل آزادی و خودمختاری میں مضمر ہے دہلی و اسلام آباد کو سوا ارب انسانوں کو غربت بے روزگاری اور جنگ سے بچانے کا واحد حل کشمیر کی خودمختاری میں مضمر ہے۔

متعلقہ عنوان :