ْسرینگر٬ بھارت مخالف احتجاجی ریلیوں کو روکنے کیلئے بھارتی فوج کا طاقت کا وحشیانہ استعمال

اقوام متحدہ انسانی حقو ق کی پامالیوں کی تحقیقات کیلئے فیکٹ فائنڈنگ مشن کشمیر بھیجے ٬او آئی سی کا مطالبہ

بدھ 19 اکتوبر 2016 17:57

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2016ء) مقبوضہ وادی کشمیر میں تمام ضلعی ہیڈ کوارٹروں کی طرف بھارت مخالف مارچ کو روکنے کیلئے آج مسلسل 103ویں دن بھی بھارتی فورسز کی بھاری تعیناتی کی وجہ سے نظام زندگی معطل رہا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کپواڑہ٬ بارہمولہ ٬ بانڈی پورہ ٬ بڈگام ٬ گاندربل ٬ سرینگر ٬ پلوامہ ٬ شوپیاں ٬ کولگام اور اسلام آباد کے اضلاع میں ہزاروں مظاہرین نے پابندیوں کو توڑتے ہوئے ریلیاں نکالیں۔

بھارتی فورسز کی طرف سے مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال سے درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔ ریلیوں کے شرکاء نے آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف فلک شگاف نعرے بلند کئے ۔فورسز کی طرف سے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کے بعد جھڑپیں شروع ہو گئیں۔

(جاری ہے)

آنسو گیس کے شیل گھروں میں گرنے سے معمر افراد اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ متعدد علاقوں میںفورسز نے گھروں میں لوٹ مار اور توڑ پھوڑ کی اور مکینوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

بھارتی پولیس نے وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں کریک ڈائون آپریشنوں کے دوران ایک ہی خاندان کے 11افراد سمیت 122سے زائد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے دختران ملت کی رہنماء فہمیدہ صوفی کو ضمانت پر رہائی کے فورابعد سرینگر میں گرفتار کرلیا۔ادھر بھارتی سینٹرل ریزروپولیس فورس نے آج سرینگر میں شمالی کشمیرکے ضلع بانڈی پورہ کے صحافی عرفان پرے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

دریں اثناء سوپور کے گائوںآرمپورہ میں درگاہ لالباب صاحب اور اس سے ملحق مسجد میں پراسرار طور پر آگ بھڑک اٹھی۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط سے ملاقات کی اور مقبوضہ علاقے کی موجودہ صورتحال پر ان سے تبادلہ خیال کیا۔سائوتھ ایشن ہیومن رائٹس ڈاکو مینٹیشن سینٹر کے روی نائر نے ایک بیان میں جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی فوری رہائی کیلئے اقوام متحدہ سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ لبریشن فرنٹ کے سربراہ کی گرتی ہوئی صحت کے پیش نظر انہیں ہسپتال منتقل کیا جانا چاہیے ۔اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ جموںوکشمیرمیں بھارتی فورسز کی طرف سے جاری انسانی حقو ق کی پامالیوں کی تحقیقات کیلئے ایک فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھیجے ۔ او آئی سی کی تنظیم کی پارلیمانی یونین کی ایگزیکٹو کمیٹی نے انقرہ میں جاری اعلامیے میں کہا ہے کہ کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت دیا جا نا چاہیے۔قومی اسمبلی اسپیکر سردار ایاز صاق نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی فورسز نہتے کشمیریوں کو پیلٹ گن کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :