بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی سندھ کی صدارت کیلئے 3نام فائنل کردیئے

سید قائم علی شاہ٬نثار احمد کھوڑو اور مولا بخش چانڈیو شامل ٬سینئر قیادت سے مشاورت کے بعد تقرر ہوگا

بدھ 19 اکتوبر 2016 17:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صوبے کے تمام اضلاع سے کارکنان کی تجاویز ملنے کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کی صدارت کے لیے تین نام فائنل کردیئے ہیں٬بلاول ہاس میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان کے مطابق پارٹی کی سینئر قیادت کے درمیان مشاورت کے بعد جلد ہی فائنل نامزدگی ہوگی٬جن تین امیدواروں کے نام فائنل کیے گئے ہیں ان میں سید قائم علی شاہ٬نثار احمد کھوڑو اور مولا بخش چانڈیو شامل ہیں٬جاری کردہ بیان کے مطابق نئی باڈی پارٹی کارکنان اور جیالوں کی امنگوں کی عکاس ہوگی٬یہی مشق دیگر صوبوں اور آزاد کشمیر میں بھی اضلاع کی سطح تک نافذ ہوگی٬بلاول بھٹو زرداری پارٹی کی سینئر قیادت سے مشاورت کے ساتھ ساتھ تینوں امیدواروں سے ذاتی طور بھی انٹرویو لیں گے٬یاد رہے کہ گذشتہ 4ماہ کے دوران پارٹی کی صوبائی کوآرڈینیشن کمیٹیوں نے ضلعی سطح پر جاکر جنرل ورکرز میٹنگز منعقد کیں۔