ْاداکار توقیر ناصر پی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’’نمک‘‘ میں نواب سکندر خان کا کردار ادا کرینگے

بدھ 19 اکتوبر 2016 16:55

ْاداکار توقیر ناصر پی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’’نمک‘‘ میں نواب سکندر ..
لاہور۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2016ء)اداکار توقیر ناصر پی ٹی وی کے ایک نئے ڈرامہ سیریل ’’نمک‘‘ میں نواب سکندر خان کا کردار ادا کرینگے۔ توقیر ناصر نے کہا ہے کہ یہ کردار میرے لئے ایک چیلنج ہے اور میں اس کو بھرپور انداز سے کروں گا۔

(جاری ہے)

توقیر ناصر نے کہاکہ میرے طویل فنی تجربے کا عکس میرے کردار میں نظر آئے گا۔ ڈرامہ سیریل ’’نمک‘‘ کے رائٹر منصور آفاق جبکہ پروڈیوسر چوہدری افتخار ورک ہیں۔ ڈرامے میں نمک کی کانوں میں کام کرنے والے مسائل اور نمک کی صنعت کے حوالے سے معلومات کا احاطہ کیاجائے گا۔