مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن یونیورسٹی آف کوٹلی کی تنظیم نو ‘راجہ حسن شوکت صدر اور یاسر ملک جنرل سیکریٹری منتخب

بدھ 19 اکتوبر 2016 16:10

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2016ء)مسلم سٹوڈینٹس فیڈریشن یونیورسٹی آف کوٹلی کی تنظیم نو کر دی گئی ہے ۔راجہ حسن شوکت صدر اور یاسر ملک جنرل سیکریٹری منتخب ہو گے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم کانفرنس کی ذیلی تنظیم مسلم سٹوڈینٹس فیڈریشن یونیورسٹی آف کوٹلی کا اجلاس یونیورسٹی کیمپس میں منعقد ہوا ۔ اجلاس کی صدارت ایم ایس ایف آزاد کشمیر کے مرکزی وائس چیرمین راجہ اسامہ سرور نے کی ۔

جبکہ مرکزی رابطہ سیکریٹری ایم ایس ایف آزاد کشمیر عدیل مرزا مہمان خصوصی تھے ۔ اجلاس میں اراکین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ اراکین کی مشاورت سے راجہ حسن شوکت صدر ٬ سینئر نائب صدر مرزا فرحان محمود جرال ٬ نائب صدر اول وسیم بٹ ٬ نائب صدر دوم شمس احمد ٬ جنرل سیکریٹری یاسر ملک ٬ ڈپٹی جنرل سیکریٹری جاذب احمد ٬ ایڈیشنل جنرل سیکریٹری احسن ملک ٬ سیکریٹری اطلاعات شجاعت حسین ٬ ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات راجہ الیاس ٬ سیکریٹری فنانس راجہ فیضان ٬ آرگنائیزر سفیان طارق ٬ ڈپٹی آرگنائیزر راجہ الطاف کو منتخب کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم سٹوڈینٹس فیڈریشن کے مرکزی وائس چیرمین راجہ اسامہ سرور اور مرکزی رابطہ سیکریٹری عدیل مرزا نے کہا کہ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس اسلامیان کشمیر کی واحد نمائندہ ریاستی جماعت ہے جو کشمیر کی مکمل آزادی و خوشحالی ٬ الحاق پاکستان اور ریاستی تشخص کے لئے جدو جہد کر رہی ہے ۔ مسلم کانفرنس اندرونی و بیرونی سازشوں کا شکار ہے مگر اس کے باوجود مسلم کانفرنس کو کشمیریوں کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکا ۔

مسلم کانفرنس عوام کے دلوں پر راج کرتی ہے ۔ سردار عتیق احمد خان کشمیریوں کے مسلمہ قائد ہیں ۔ اور وہ وقت دور نہیں جب سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں مسلم کانفرنس ایک بار پھر قوت بن کر ابھرے گی ۔ انھوں نے مزید کہا کہ رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس اور مجاہد اول سردار عبدالقیو م خان کے نظریات و افکار کی روشنی میں جد و جہد جاری رکھیں گے ۔