گوجر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سالانہ ٹیلنٹ ایوارڈ شو23 اکتوبر کو راولپنڈی آرٹس کونسل میں ہوگا

بدھ 19 اکتوبر 2016 16:10

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2016ء)گوجر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سالانہ ٹیلنٹ ایوارڈ شو23 اکتوبر کو راولپنڈی آرٹس کونسل مری روڈ میں منعقد ہوگاجسمیں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف بحثیت مہمان خصوصی شریک ہو نگے ۔

(جاری ہے)

تقریب کی صدارت سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی پاکستان چوہدری جعفر اقبال کریں گے ٬ جب کہ وزیر حکومت چوہدری محمد عزیز اور ممبر قانون ساز اسمبلی رفعت محمود الحسن سمیت اہم سیاسی و سماجی رہنما شرکت و خطاب کریں گے ۔ یہ بات تنظیم کے ترجمان نے کوٹلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی ۔ انھوںنے کہا کہ گوجر فاؤنڈیشن ہر سال ٹیلنٹ ایواڈ شو منعقد کر کے پوزیشن ہولڈرز کی حوصلہ افزائی کرتی ہے ۔