مسلم لیگ ( ن)کے جماعتی انتخابی عمل سے جمہورت پروا ن چڑھے گی‘مسئلہ کشمیر کا حل بھی نواز شریف کی قیادت میں ہو گا

آزاد کشمیر اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر سردار فاروق احمد طاہر کا مسلم لیگ ( ن)کے جماعتی انتخابی عمل کا خیر مقدم

بدھ 19 اکتوبر 2016 16:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2016ء) آزاد کشمیر اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر سردار فاروق احمد طاہر نے مسلم لیگ ( ن)کے جماعتی انتخابی عمل کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ جمہورت پروا ن چڑھے گئی اور مسئلہ کشمیر کا حل بھی وزیر اعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف کی قیادت میں ہو گا ۔

(جاری ہے)

اُنھوں نے نو منتخب پارٹی صدر سمیت جملہ عہدیداران کو اپنی جانب سے مبارکباد دیتے ہوئے ان توقعات کا اظہار کیا کہ کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کی کامیابی کیلئے مل کر اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔