شاہ غلام قادر سے مسلم لیگ(ن) آزاد جموں وکشمیریوتھ ونگ کے صدر ملک محمد حنیف کی ملاقات

حالیہ الیکشن میں کامیابی میں یوتھ کے کردار بارے رپورٹ پیش کی

بدھ 19 اکتوبر 2016 16:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموںو کشمیر کے سیکرٹری جنرل و اسپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر سے پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموں وکشمیریوتھ ونگ کے صدر ملک محمد حنیف کی ملاقات۔ یوتھ ونگ کے صدر ملک محمد حنیف نے سیکرٹری جنرل کو حالیہ الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کی کامیابی میں یوتھ کے کردار کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔

شاہ غلام قادر نے اس موقع گفتگو کرتے ہوئے الیکشن میں یوتھ کے جاندار کردار کو سراہا اورکہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ(ن) کی کامیابی میں یوتھ کے نوجوانوں کا اہم رول رہا ہے جس کی وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیراعظم پاکستان راجہ محمد فاروق حیدر خان نے بھی ہمیشہ تعریف کی ہے اور وزیراعظم آزاد کشمیر یوتھ کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور اس حوالہ سے وہ خود بھی وزیراعظم سے بات کریں گے تاکہ نوجوانوں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ن) سے وابستہ نوجوان نظریاتی اور فکری طور پر قائد اعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی سوچ و فکر اور روایات کے امین ہیں اس لیے ان کے کردار کو بھی دوسروں سے مختلف نظر آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ قائد پاکستان محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق اپنے آپ کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے خود کو منظم کریں تاکہ وہ آنے والے وقت میں درپیش چیلنجز کا بہتر طور پر مقابلہ کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :