گندم کی کاشت اور اس کا پیداواری ہدف حاصل کرنے کیلئے کاشتکاروں کو مشوروں کی فراہمی کے پروگرام کا آغاز

بدھ 19 اکتوبر 2016 15:16

فیصل آباد۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2016ء)محکمہ زراعت کے ذرائع نے بتایا کہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں تمام اضلاع میں فارمرز ڈے منانے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے جہاں کاشتکار و کسان ماہرین زراعت سے اپنے مسائل بیان اور ان سے مفید مشورے حاصل کریں گے ۔

(جاری ہے)

گندم کی بمپر کراپ کے حصول اور اہداف کے مطابق کاشت کیلئے زرعی افسران نے زرعی رقبوں کے دورے شروع کر دیئے ہیں اور حکومتی ہدایات کی روشنی میں زیادہ سے زیادہ رقبہ کو زیر کاشت لانے اور غذائی اجناس کی بھر پور پیداوار کے حصول کیلئے جدید زرعی پیداواری ٹیکنالوجی عام کاشتکاروں تک پہنچانے کیلئے اقدامات کا آغاز کر دیاگیا ہے جبکہ کاشتکاروں کو گھر کی دہلیز کے قریب زیادہ سے زیادہ زرعی سہولیات کی بہم رسانی کے پروگرام پر عملد ر آمد کے علاوہ انہیں بر وقت مفید مشورے بھی فراہم کئے جا رہے ہیں تاکہ فی ایکڑ زیادہ سے زیادہ پیداوار اور صحت مند فصلوں کا حصول ممکن ہو سکے۔