اسلامی ترقیاتی بنک کے مالی تعاون سے سے قائم ہو نے والے سکولوں کی تعمیر اعلی معیار کے مطابق ہو گی‘ سید ظہیر حسین گردیزی

بدھ 19 اکتوبر 2016 15:06

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2016ء) اسلامی ترقیاتی بنک کے مالی تعاون سے سے قائم ہو نے والے سکولوں کی تعمیر اعلی معیار کے مطابق ہو گئی ۔ سکولوں سے نئی نسل کا مستقبل وابستہ ہے اس لئے غیر معیاری تعمیر برداشت نہیں کی جائے گئی ۔ یہ بات پراجیکٹ ڈائریکٹر آئی ڈی بی ایجوکیشن پراجکٹس سید ظہیر حسین گردیزی نے سکولوں کی تعمیر کے ٹھکیہ حاصل کر نے والے کامیاب ٹھکیداروں کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر کہی ۔

اس مو قع پر آئی ڈی بی ایجوکیشن پراجکٹس کے ڈپٹی پی ڈی راجہ سعید خان ٬محمد جاویداور شفاعت گردیزی بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بنک کی طرف سے پہلے پیکج کے چوبیس سکولو ں کی تعمیر کی حتمی منظوری دیدی گئی ہے ٬ جس کے بعد ان سکولوں کی تعمیر کا ٹھیکہ حاصل کر نے والے ٹھیکہداروں کے ساتھ تعمیری معاہدے طے پا جانے کے بعد تعمیر کے لیے منتخب کر دہ زمین حوالے کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

ظہیر گردیزی نے کہا کہ آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں سکولوں کی تعمیر کے آغاز کے لئے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کی سکولوں کی تعمیر میں اعلی معیار کو یقینی بنا نے کے لئے تما م اقدامات اُٹھائے جائیں گئے ۔اور کسی کو غیر معیاری تعمیر کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گئی۔انہوں نے ٹھیکیداروں کو یقین دلایا کہ پراجکٹ منیجمنٹ یونٹ (پی ایم یو) کی جانب سے سکولوں کی بروقت تکمیل کے لئے انہیں ہر ممکن تعاون مہیا کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :