بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 21اکتوبر کومظفرآباد میں ایک اہم پارٹی میٹنگ سے خطاب کرینگے

بدھ 19 اکتوبر 2016 15:06

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2016ء)پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 21اکتوبر کومظفرآباد میں ایک اہم پارٹی میٹنگ سے خطاب کرینگے اجلاس کا انعقاد عثمان پلازہ سی ایم ایچ میں 10بجے منعقد کیا جائے گا جس میں پارٹی عہدیداران اور اراکین بھی شرکت کرینگے اجلاس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے تین نومبر کے احتجاجی قافلے میں آزادکشمیر سے کارکنوں کی شرکت اور ریلی کے پروگرام کو حتمی شکل دی جائے گی تحریک انصاف کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 21اکتوبر کو دن 11بجے مرکزی ایوان صحافت میں ایک اہم پریس کانفرنس سے بھی خطا ب کرینگے جس میں وہ آزادکشمیر بھر سے پارٹی کارکنوں کی تین نومبر کے پروگرام میں شرکت کے حوالے سے جلوسوں اور ریلیوں سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دینگے تین نومبر کے پروگرامات کو حتمی شکل دینے کیلئے تمام کارکنان اور پارٹی عہدیداران سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ عثمان پلازہ سی ایم ایچ روڈ پر بروقت دس بجے پہنچ کر اس پروگرام میں شرکت کریں -