آغا حسن الموسوی کی نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمشنر سے ملاقات ٬جموںوکشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

بدھ 19 اکتوبر 2016 14:38

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2016ء)کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط سے ملاقات کی اور جموںوکشمیر کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میںکہاگیا ہے کہ یہ ملاقات کشمیرمیں گزشتہ تین ماہ سے جاری انتفادہ کے پس منظر میں کی گئی ۔

آغا سید حسن الموسوی نے نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں عبدالباسط سے ملاقات کی اور ان سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔حریت رہنماء نے اس موقع پر مقبوضہ کشمیرعائد سخت کرفیو اور پابندیوںاور بھارتی فورسز کی طرف سے پر امن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کی ۔ اس موقع پر آغا سید حسن الموسوی کے ہمراہ پارٹی رہنمائوں بھی موجودتھے۔