این جی او ز پسے ہوئے طبقہ کی بحالی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ‘طلباء یکسوئی کے ساتھ تعلیم حاصل کر کے ملک و ملت کی خدمت کا فریضہ سر انجام دے سکتے ہیں

ایکٹا آزادکشمیر کے سابق پریس سیکرٹری ماہر نفسیات پروفیسر غلام محی الدین کا تقریب سے خطاب

بدھ 19 اکتوبر 2016 14:28

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2016ء) ایکٹا آزادکشمیر کے سابق پریس سیکرٹری ماہر نفسیات پروفیسر غلام محی الدین نے کہا ہے کہ این جی او ز پسے ہوئے طبقہ کی بحالی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں طلباء و یکسوئی کے ساتھ تعلیم حاصل کر کے ملک و ملت کی خدمت کا فریضہ سر انجام دے سکتے ہیں ۔الصفا ویلفیئر سوسائٹی نادار بچوں کے تدریسی معاملات میں بھرپور معاونت جاری رکھے ہوئے ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل مڈل سکول بی ٹو میں سکول کے بچوں کو شوز اور سویٹر دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کی صدارت صدر معلم چوہدری راسب حسین نے کی ۔اس موقع پر صدر معلم چوہدری راسب حسین ٬کشمیر پریس کلب کے سابق صدر محمد امین بٹ ٬معلم بشارت بھٹی نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ تقریب میں ماسٹر محمدا عظم مظہر حسین ٬محمد بشارت کے علاوہ الصفا ویلفیئر سوساٹئی کے سینئر نائب صدر جواد جرال ٬ناصر اعظم ٬کاشف صدیق٬قاسم حسین ٬محمد علی بھی موجود تھے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر معلم چوہدری راسب حسین نے الصفا ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے طلبا کو اکاموڈیٹ کرنے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مخیر ادارے اور فیملیاں نادار بچوں کی بحالی اور حصول تعلیم میں ان کی مدد گار ثابت ہو سکتی ہیں کشمیر پریس کلب کے سابق صدر محمد امین بٹ نے کہا کہ دفاعی ادارے مستحق طلباء و طالبات کی معاونت کر تے ہوئے انہیں معاشرے کا تعلیم یافتہ و باوار شہری بنانے میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر عطا فرمائے آمین ۔

متعلقہ عنوان :