کوٹلی‘صرافہ یونین کااہم اجلاس٬سردارعقیل محمودکوایڈمنسٹریٹربننے پرمبارکباد

بدھ 19 اکتوبر 2016 14:28

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2016ء)صرافہ یونین کااہم اجلاس٬سردارعقیل محمودکوایڈمنسٹریٹربننے پرمبارکباد٬فاروق حیدر٬سکندرحیات کاشکریہ٬سردارعقیل محموداعلیٰ صلاحیتوں کے مالک٬شہرکی بہتری کے لیے اپنی تمام ترصلاحیتوںکوبروئے کارلاتے ہوئے کوٹلی شہرکوماڈل شہربنائینگے٬نمائندگان کی گفتگو۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے متحرک کارکن راجہ ظہیرزرگرکی زیرصدارت صرافہ بازارمیںصرافہ یونین کاایک اہم اجلاس منعقدہوا۔

اجلاس میںراجہ ریاست زرگر٬راجہ امتیاززرگر٬راجہ اعجاززرگر٬ادریس ملک٬ابرارالحق جنجوعہ٬محفوظ جنجوعہ٬محسن جنجوعہ٬حافظ عابدزرگر٬راجہ نعیم زرگر٬راجہ تصدق زرگر٬راجہ اظہر و دیگرنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

راجہ ظہیرزرگرنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سردارعقیل محمود اعلیٰ صلاحیتوںکی مالک شخصیت ہیںسردارعقیل محمودشہرکی بہتری کیلئے اپنی گرانقدرخدمات کوسرانجام دیتے ہوئے کوٹلی شہرکوماڈل شہربنائینگے راجہ ظہیرزرگرنے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر٬ سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان٬ سردارفاروق سکندرکاشکریہ اداکیاکہ انہوںنے کوٹلی سٹی میںبلدیہ کاایڈمنسٹریٹرایک ایسے شخص کولگاگیاجس کے اندرشہرکی بہتری اورتعمیروترقی کے حوالہ سے دلچسپی پائی جاتی ہے سردارعقیل محمودبلاشبہ محنتی٬دیانتداراورایماندارشخص ہیںان کی بطورایڈمنسٹریٹرتعیناتی نیک شگون ہے اورہم سردارعقیل محمودسے اس بات کی توقع کرتے ہیںکہ وہ کوٹلی سٹی کوماڈل سٹی بنائیںگے۔