جموں وکشمیر تنظیم اساتذہ کا سالانہ اجتماع ارکان 5تا6نومبر کو اسلام آباد میں ہو گا

بدھ 19 اکتوبر 2016 14:28

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2016ء) جموں وکشمیر تنظیم اساتذہ کا سالانہ اجتماع ارکان 5تا6نومبر 2016بروز ہفتہ ٬اتوار اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے ۔اجلاس سے آزادکشمیر ٬پاکستان کے مفکرین اساتذہ تعلیمی اصلاحات پر مفصل روشنی ڈالیں گے ۔

(جاری ہے)

آزادکشمیر بھر کے ارکان سے سیکرٹری اطلاعات قاری شبیر احمد سلفی نے اپیل کی ہے کہ وہ ابھی سے تیاری شروع کر دیں ۔اجتماع کے دوران تنظیمی مسائل اساتذہ کی فلاح و بہبود کے علاوہ تعلیمی پالیسی پر سفارشات کو حتمی شکل دی جائیگی صدر تنظیم محمد لطیف عباسی کی طرف سے ارکان کو باقاعدہ شیدول جاری کر دیا گیا ہے جسے نہ مل سکے وہ براہ راست سیکرٹری اطلاعات شبیر احمد سلفی سے رابطہ فرمائیں ۔