نیلم ویلی روڈ موت کا کنواں بن گئی ہے ‘حکومت اس جانب توجہ دئے ‘آئے روز قیمتی جانوں کا ضیاح ایک بہت بڑا المیہ ہے

مسلم لیگ (ن)میرپور کے سٹی صد رپیر زادہ عبدالروف کا بیان

بدھ 19 اکتوبر 2016 14:28

نیلم جورا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2016ء)مسلم لیگ نون میرپور کے سٹی صد رپیر زادہ عبدالروف نے کہا ہے نیلم ویلی روڈ موت کا کنواں بن گئی ہے حکومت اس جانب توجہ دئے آئے روز قیمتی جانوں کا ضیاح ایک بہت بڑا المیہ ہے ‘انہوں نے کہا ٹھیکدار محمد دین کے ساتھ ایک گہرہ اور اچھا تعلق تھا ٹریف حادثہ میں جاں بحق ہونے والے تمام مرحومین کے ساتھ دوستیاں و اچھے تعلق تھے مرنے والوں کے لواحقین کے اس عظیم دکھ میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ مرحومین کی بخشش و مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ہم حکومت وقت سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں مرحومین کے ورثاء کو جلد از جلد معاوضہ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور شاہرائے نیلم پہ آئے روز حادثات جن سے قیمتی جانوں کا نقصان ہو رہا ہے ہنگامی بنیادوں پہ نیلم روڈ کو ٹھیک کیا جائے تاکہ نیلم ویلی کی عوام کی نسل کشی بند ہو سکے ۔