سانحہ کارساز کے شہداء نے اپنے خون سے ملک میں جمہوریت کو بحال کیا‘ پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوںسے کم نہیں٬ شہداء کا لہو رنگ لائے گا‘سانحہ کارساز کے ذمہ داروں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا

پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکزی رہنما و سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل میر مشتاق حسین کی صحافیوں سے بات چیت

بدھ 19 اکتوبر 2016 14:28

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکزی رہنما و سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل میر مشتاق حسین نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سے دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے پاک فوج کا کردا مثا لی ہے ضرب عضب پروگرام میں پاک فوج قربانیاں دے رہی ہے جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ سانحہ کارساز کے ذمہ داروں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا سانحہ کارساز کے شہداء کو سلام پیش کر تے ہیں پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے رقم ہے جس کی قیادت نے جانوں کی قربانیوں دے کر ملک میں جمہوریت کو بچایاہے شہید ذوالفقار علی بھٹواور محترمہ بے نظیر بھٹو کی قربانیاں تاریخ میں کسی سے کم نہیں ہیں٬ پاکستان میں سانحہ کارساز میں ملوث دہشت گردوں کو نشان عبرت بنایا جائے گاان خیالات کا اظہار سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل میر مشتاق حسین سے صحا فیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع سلامتی خوشحالی پیپلز پارٹی سے وابسطہ ہے٬ بلاول بھٹو سندھ کے بعد پنجاب کو رخ کریں گئے میر مشتاق حسین نے مزید کہا ہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے لیاقت باغ میں اپنی جان کی قربانی دی ہے آج ملک میں جمہوریت اسی کے صدقے میں ہے۔

متعلقہ عنوان :