مقبوضہ کشمیر میں 103 ویں روز بھی کرفیو لگا کر بھارت نے دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ہونے کا ثبوت دیا ہے

جامع تعلیم القرآن موہڑہ بڑی کے مہتمم اعلیٰ کالا خان لودھی کا بیان

بدھ 19 اکتوبر 2016 14:24

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2016ء) جامع تعلیم القرآن موہڑہ بڑی کے مہتمم اعلیٰ کالا خان لودھی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 103 ویں روز بھی کرفیو لگا کر بھارت نے دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ہونے کا ثبوت دیا ہے معصوم بچوں ٬بہنوں اور مائوں پر وحشیانہ تشدد کر کے بھارتی فوج نے بد ترین مثال قائم کی ہے بھارت اور اس کی بزدل فوج وحشیانہ تشدد ٬ظلم و جبر سے کشمیریوں کے جذ بہ آزادی کو دبا نہیں سکتا انشاء اللہ مقبوضہ کے شہیدوں کا خون ضرور رنگ لائیگا اور کشمیری بھارت سے آزادی حاصل کر کے پاکستان کا حصہ بنیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اخباری بیان میں کیا ۔انہوںنے کہا کہ نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج اسلحہ اور طاقت کی زور پر وحشیانہ تشدد کر رہی ہے کشمیر اس وقت لہو لہو ہے اور عالمی ادارے اور بالخصوص اقوام متحدہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عالمی امن کے ٹھیکیداروں کو مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی کوئی پرواہ نہیں ہے نام نہاد اقوام متحدہ اتنے مظالم دیکھ کر بھی آنکھیں نہیںکھل سکیں ہیں بھارت ایک بات یاد رکھے ظلم و طاقت کے زور پر کشمیریوں کو زیادہ دیر تک غلام نہیں رکھ سکے گا کشمیری شہدا کا خون ضرور رن لائے گا اورتحریک آزادی کشمیر اپنی منزل تک پہنچ کر رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کو دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد قرار دیا جائے تو یہ غلط نہ ہوگا ۔