مسلم کانفرنس کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گی‘مودی نے مقبوضہ وادی میں دہشتگرد ی کی انتہا کر دی ہے ‘ نریندر مودی کو جہنم واصل کر کے رہیں گے ‘بھارتی بزدلانہ اور معصوم بچوں پر تشدد کر کے کشمیریوں کے جذبہ کو دبا نہیں سکتا

مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما رضوان الیاس عباسی کی صحافیوں سے بات چیت

بدھ 19 اکتوبر 2016 14:23

اسلام گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2016ء) آل جموں و کشمیرمسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما رضوان الیاس عباسی نے کہا کہ مسلم کانفرنس کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گی‘مودی نے مقبوضہ وادی میں دہشتگرد ی کی انتہا کر دی ہے ‘ نریندر مودی کو جہنم واصل کر کے رہیں گے ‘بھارتی بزدلانہ اور معصوم بچوں پر تشدد کر کے کشمیریوں کے جذبہ کو دبا نہیں سکتا ‘عالمی برداری اور بالخصوص امریکہ کے دوہرے معیار نے یہ ثابت کر دیا کہ یہ مسئلہ کشمیر کے حل کروانے میں اپنا کوئی کردار ادا نہیں کر چاہتے لہذا پاکستانی حکومت کو چاہیے کہ وہ خود مسئلہ کشمیر کا حل نکالے وورنہ ہم کنٹرول لائن توڑ کر مودی کو گھس میں کر جہنم واصل کرنے سے دریغ نہیں کرینگے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا رضوان الیاس عباسی نے کہا کہ سیز فائر لائن توڑنے کے لیے ریاستی جماعت آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان صحیح اور بروقت فیصلہ کر کے جموں و کشمیر کے مسلمانوں کے لیے اور امت مسلمہ کے دل جیت لیے ہیں‘ مودی بھی سردار عتیق احمد خان کے بیان کے بعد کشمیریوں پر مظالم بڑھا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

چونکہ اس کو اپنی شکست نظر آ رہی ہے ۔ مجاہد اول سردار عبد القیوم خان نے جو خطہ آزاد کروایاتھا اب اس کا بیٹا جموں و کشمیر کا خطہ آزاد کروانے میں کردار ادا کرے گا۔ ہم افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی جماعت شروع سے ہی ریاست کے اندر فیصلے کرنے میں کردار ادا کرتی رہی ۔ تحریک آزادی کشمیر میں بھی مسلم کانفرنس نے جان ڈالی ہے ۔ ہم سردار عتیق کی قیادت میں 24نومبر کوسیز فائر لائن کو توڑ کر ہندوستان کے ناپاک عزائم کو مٹا دیں گے ۔ اور مسلم کانفرنس کا یہ پیغام کشمیریوں کے حوصلے بلند کرے گا اور تحریک آزادی کشمیر میں نئی روح ڈالے گا