کشمیر کی تحریک آزادی فیصلہ کن مرحلہ میں داخل ہو چکی ہے ‘کشمیری عوام جہاں بھی بستے ہوں وہ اپنی دھرتی کشمیر کیلئے پرامن طور پر آواز اٹھاتے رہیں گے‘انشااللہ اب کشمیریوں کو مزید غلامی کی زنجیروں میں جھکڑ کر نہیں رکھا جاسکتا

مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سینٹرل ایڈوائز ری کونسل ممبرراجہ شیرایاز کا بیان

بدھ 19 اکتوبر 2016 14:23

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سینٹرل ایڈوائز ری کونسل ممبرراجہ شیرایاز نے کہا ہے کہ کشمیر کی تحریک آزادی فیصلہ کن مرحلہ میں داخل ہو چکی ہے اور کشمیری عوام جہاں بھی بستے ہوں وہ اپنی دھرتی کشمیر کیلئے پرامن طور پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔انشااللہ اب کشمیریوں کو مزید غلامی کی زنجیروں میں جھکڑ کر نہیں رکھا جاسکتا اور کشمیر کے حل کی گھڑی قریب ہیمقبوضہ وادی میں ہندوستانی درندگی کے خلاف برسرپیکار حریت پسندوں کو خراج تحسین پیش کیا اور انہیں تحریک آزادی کشمیر کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا۔

اور کشمیر کی آزادی تک اپنی سفارتی جہدمسلسل کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

راجہ شیرایاز نے کہا ہے کہ ہندوستان کی جانب سے کشمیریوں کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک کی جس قدر بھی مذمت کی جائے کم ہے٬اقوام عالم کو اپنا ضمیر جنجھوڑنا چاہیے اور کشمیری عوام پر ہونے والے ظلم وستم کا فی الفور نوٹس لینا چاہیے۔

کیونکہ کشمیرکا پرامن حل ہی دنیا کے امن کی ضمانت ہے۔ورنہ کشمیر میں جاری انارگی پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی اور انسانیت کو ایک ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا جو شاید اکیسویں صدی کا بڑا سانحہ بن کر ابھرے۔لہذا اقوام متحدہ کے ادارے کو اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے کشمیری عوام کو ان کا حق أزادی استصواب رائے دلوانا ہوگا۔انہوں نے مقبوضہ وادی میں ہندوستانی درندگی کے خلاف برسرپیکار حریت پسندوں کو خراج تحسین پیش کیا اور انہیں تحریک آزادی کشمیر کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا۔اور کشمیر کی آزادی تک اپنی سفارتی جہدمسلسل کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔