مسلم لیگ (ن) آزادخطہ کی تعمیر وترقی میں اہم رول ادا کرے گی ‘ راجہ مہتاب اصغر

بدھ 19 اکتوبر 2016 14:23

اسلام گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ (ن) اسلام گڑھ کے رہنماراجہ مہتاب اصغرنے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن آزادخطہ کی تعمیر وترقی میں اہم رول ادا کرے گی خطہ کے عوام پورے جذبے سے مسلم لیگ ن کو مضبوط کررہے ہیں ‘صد ر ن لیگ راجہ فاروق حیدر خان نے جماعت کی مضبوطی کیلئے زبردست کردار ادا کرتے ہوئے مجاور حکومت کی کرپشن کو بے نقاب کرنے میں کلیدی کردار اداکیاکہ خطہ کے عوام ن لیگ کا راجہ فاروق حیدر خان کو مکمل اعتماد ہے وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کشمیریوں کی بھرپو رنمائندگی کرتے ہوئے حوصلہ افزائی کررہے ہیں نوجوانوں نے نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کرنے کا وعدہ کیاہواہے ن لیگ کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو مایوسی ہوگی ن لیگ خطہ کے عوامی حقوق کاڈٹ کر تحفظ کرتی رہے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔راجہ مہتاب اصغرنے کہا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں تعمیر وترقی کو پروان چڑھانے کیلئے کوشاں ہے اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی سر پرستی اور سردار سکندر حیات خان کی سر براہی میں آزاد کشمیر کو رول ماڈل ریاست بنا کر دم لیں گے ۔انھوں نے کہا کہ عوام مسلم لیگ ن کے پر چم تلے تحریک آزادی کشمیر پاکستان کے استحکام کیلئے اپنی جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں آزاد کشمیر کی آبادی میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے اور اس کی تعمیر و ترقی بھی آبادی کے تناسب سے کرنی چاہیے پاکستان میں پیپلزپارٹی کو عوام نے مایوس کن کارکردگی کی بنیاد رواش آئوٹ کر دیا ہے ۔

ِِمیان محمد نواز شریف پاکستان کو مسائل اور بحرانوں سے نکالنے کے لیے عملی اقدامات کرینگے۔

متعلقہ عنوان :