ضلع استور عوامی ایکشن کمیٹی کے راہنمائوں کے خلاف مقدمات قائم کرنا آمریت کی نشانی ہے ٬مولانا عبدالسمیع امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان و دیگر راہنمائوں کے خلاف قائم مقدمات فوراً ختم کیے جائیں

جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرو گلگت بلتستان کے قائمقا م امیر نورالباری کی گلگت بلتستان کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 19 اکتوبر 2016 14:23

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2016ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرو گلگت بلتستان کے قائمقا م امیر نورالباری نے کہا ہے کہ ضلع استور عوامی ایکشن کمیٹی کے راہنمائوں کے خلاف مقدمات قائم کرنا آمریت کی نشانی ہے ٬مولانا عبدالسمیع امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان و دیگر راہنمائوں کے خلاف قائم مقدمات فوراً ختم کیے جائیں ٬ان خیالات کااظہار انہوں نے گلگت بلتستان کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا٬عوامی مسائل کے حل اور نشاندہی کرنے پر مقدمات درج کرنا جمہوری عمل کی نفی ہے ٬ضلع استورمسائلستان بنا ہوا ہے نہ بجلی ہے نہ پانی ہے ٬سڑکوں کی خستہ خالی اور اسپتالوں میں نہ ڈاکٹر کی سہولت ہے اور نہ ہی ادویات موجود ہے ٬ایسے میں حکومت اور ممبران اسمبلی اپنی ذمہ داری پوری کرنے کے بجائے آمریت کے ذریعے حکومت کرناچاہتے ہیں ٬حکومت گلگت بلتستان عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ٬میرٹ کی پامالی٬اقرباپروری عروج پر ہے ایسے میں عوامی ایکشن کمیٹی عوامی مسائل کے حل کے لیے میدان میں اترتی ہے تو ان کے خلاف مقدمات قائم کر کے ان کا راستہ روک کر حکومت اپنی ناکامی کو چھپا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :