فرزند پاکستان نواز شریف کا صدر مسلم لیگ (ن) بننا خوش آئند ہے ‘وہ نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کے بھی بڑے لیڈر ہیں جنہوں نے مملکت خدا داد پاکستان کو پہلے اسلامی ایٹمی طاقت کے حامل ملک کی حیثیت سے روشناس کروایا‘انتخابات 2018کے انتخابات میں (ن) لیگ نواز شریف کی قیادت میں تاریخی کامیابی حاصل کرے گی

سپیکر اسمبلی و مرکزی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ( ن) آزادکشمیرشاہ غلام قادر کی وفد سے بات چیت

بدھ 19 اکتوبر 2016 14:23

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2016ء) سپیکر اسمبلی و مرکزی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ( ن) آزادکشمیرشاہ غلام قادر نے کہا کہ فرزند پاکستان میاں محمد نواز شریف کا صدر مسلم لیگ (ن) بننا خوش آئند ہے وہ نہ صرف پاکستان کے عظیم لیڈر ہیں بلکہ عالم اسلام کے بھی بڑے لیڈر ہیں جنہوں نے مملکت خدا داد پاکستان کو پہلے اسلامی ایٹمی طاقت کے حامل ملک کی حیثیت سے روشناس کروایاانتخابات 2018کے انتخابات میں مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں لڑے گی اور تاریخٰ کامیابی حاصل کرتے ہوئے حکومت قائم کرے گی میاں محمد نواز شریف مستقبل کے بھی وزیر اعظم ہوں گے پاکستان کے باشعور عوام دھرنا سیاست کو مسترد کر چکے ہیں پاکستان کے عوام مسلم لیگ ن کے تعمیر وترقی اور خوشحالی کے ویژن پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں ایک سیاسی جماعت کے راہنماء اسلام آباد کو بند کرنے کا عندیہ دے رہے ہیں ملک کو بند کرنے والے عناصر اغیار ہی کے ایجنڈے پر کام کر سکتے ہیں محب وطن سیاسی قیادت کسی بھی صورت ملک کو بند کرنے کا پروگرام نہیں بنا سکتی مسلم لیگ (ن ) ٹرید ونگ ہٹیاں بالا کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ غلام قادر نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر اپنی افواج کی جانب سے جاری مظالم پر پردہ ڈالنے کے لیے آئے روز کسی حملے کا ڈرامہ کر کے بین الاقوامی برادی کی توجہ اپنے مظالم سے ہٹانا چاہتا ہے اب دنیا کو بھی اپنی آنکھیں کھول دینی چاہیںاور بھارتی مظالم پر ٹھوص کردار ادا کرتے ہوئے کشمیری عوام کی مدد کے لیے آگے آنا چاہیے۔

(جاری ہے)

بھارت اور بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں پر ظلم و ستم کی انتہا کر رکھی ہے اور گزشتہ سات دہائیوں سے جاری جدوجہد آزادی سے طاقت سے دبانے کیلئے مسلمانان کشمیر کا قتل عام شروع کیا ہوا ہے طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو زیادہ دیر تک نہیں دبایا جا سکتا بھارت کی دہشت اور بربریت اور ڈھائے جانے والے مظالم کشمیریوں کے دلوں سے جذبہ آزادی کو کسی طور ختم نہیں کر سکتی اوڑی کا واقعہ بھارت سرکار کا ٹوپی ڈرامہ ہے جسے مقبوضہ وادی میں جاری ظلم و ستم سے عالمی توجہ ہٹانے کیلئے رچایا گیا ہے بھارت کا سیکولر ازم ایک ڈھونگ ہے بھارت کے چہرے پر سے نقاب اتر چکا ہے بھارت سرکار نے اڑی کا ٹوپی رچا کر مقبوضہ وادی سے عالمی توجہ ہٹانے کی بھونڈی سازش کی ہے جس کی ہم زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ حق خود ارادیت کے حصول ٬بھارتی وحشت اور بربریت کے خاتمے٬مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے افواج پاکستان اور کشمیری مسلمانوں کے پشت بان ہیں خطہ آزاد کشمیر بھارت اور بھارتی افواج کا قبرستان ثابت ہو گا۔