ہمارے پاس بہترین ٹیلنٹ موجود ہے ٬بھارت سے بہتر کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ‘ سعود

کراچی اور لاہور میں جس طرح کام ہورہا ہے وہ بے حد حوصلہ افزا ء ہے ٬اب روایتی فلموں سے دور رہنا ہوگا

بدھ 19 اکتوبر 2016 14:09

ہمارے پاس بہترین ٹیلنٹ موجود ہے ٬بھارت سے بہتر کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2016ء) معروف اداکار سعود نے کہا ہے کہ ہمارے پاس بہترین ٹیلنٹ موجود ہے اور ہم بھارت سے بہتر کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی ابھی ابتدائی مراحل میں ہے لیکن یہ ایک اچھا آغاز ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ہم آنے والے دنوں میں ضرور اپنے مقصد میں کامیاب ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلموں میں مزید بہتری اور کامیابی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگاکیونکہ ہمارے پاس بہترین ٹیلنٹ موجود ہے٬ہم بھارت سے بہتر کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ سعود نے کہا کہ کراچی اور لاہور میں جس طرح کام ہورہا ہے وہ بے حد حوصلہ افزا ء ہے لیکن اب روایتی فلموں سے ہمیں دور رہنا ہوگا٬ فلم میں اچھی کہانیوں کا انتخاب وقت کی ضرورت ہے وہی فلمیں کامیاب ہوں گی جس کی کہانی جاندار ہوگی۔

متعلقہ عنوان :