خواتین سے غیرمنصفانہ سلوک پر مبنی ڈرامہ’’فالتو لڑکی‘‘اگلے ماہ ریلیز ہو گا

ڈرامے کی کاسٹ میں حنا دلپذیر٬ سیمی راحیل٬ سمعیہ ممتاز٬ سمبل عباس اور یاسر رضوی سمیت دیگر شامل ہیں

بدھ 19 اکتوبر 2016 13:58

خواتین سے غیرمنصفانہ سلوک پر مبنی ڈرامہ’’فالتو لڑکی‘‘اگلے ماہ ریلیز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2016ء)پاکستانی مصنف فصیح باری خان اور ہدایت کار مظہر معین کامیاب ڈرامہ قدوسی صاحب کی بیوہ کے بعد ایک اور ڈرامے کے لیے اکھٹے ہوئے ہیں۔ان کا نیا ڈرامہ’’فالتو لڑکی‘‘ سوسائٹی میں خواتین سے غیرمنصفانہ سلوک پر مبنی ہے٬ اس ڈرامے کی کہانی ایک ایسی لڑکی پر مبنی ہے جو ہندوستان سے پاکستان ایک فیملی کے ساتھ رہنے آتی ہے اور بعد ازاں اسے کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تاہم وہ اپنے حق میں آواز اٹھانے میں ناکام رہتی ہے۔

جہاں پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہی- مظہر معین کے مطابق جذبات سب سے زیادہ اہمیت رکھتے ہیں٬ پاکستان اور بھارت کی ثقافت ملتی جلتی ہے٬ مثال کے طور پر ہم نے خاندان سے باہر شادی کی حقیقت پر آنکھیں بند کررکھی ہیں٬ بہت کچھ مشترک ہونے کے باوجود لوگوں کے لیے دوسرے خاندان میں شادی کرنا مشکل ہوتا ہے٬ ہم ایک دوسرے کی مماثلت کی بجائے اختلافات ڈھونڈتے ہیں اور اسی خیال کو ہم نے پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔

(جاری ہے)

اس ڈرامے کی کاسٹ میں حنا دلپذیر٬ سیمی راحیل٬ سمعیہ ممتاز٬ سمبل عباس اور یاسر رضوی سمیت دیگر شامل ہیں۔سمعیہ ممتاز کا اس ڈرامے کے حوالے سے کہنا تھا یہ میرے دیگر ڈراموں کے مقابلے میں بالکل مختلف ہوگا٬ مجھے اکثر ٹیلیویژن پر مظلوم خاتون کی شکل میں پیش کیا جاتا ہے٬ میں اس تاثر کو بدلنا چاہتی ہوں٬ اس ڈرامے میں میرا کردار کسی مرد پر انحصار نہیں کرے گا۔ڈرامہ ’فالتو لڑکی‘ اگلے ماہ نشر کیا جائے گا۔