’’ریڈ سٹار اوورچائنا ‘‘ آئندہ ہفتے نمائش کیلئے پیش ہو گی

تیس قسطوں پر مشتمل ٹی وی سیریل امریکی صحافی ایڈگرسنو نے تحریر کی ہے

بدھ 19 اکتوبر 2016 13:24

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2016ء) ٹی وی سیریل ’’ریڈ سٹار اوورچائنا ‘‘ آئندہ ہفتے سے چین کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی ٬ یہ ٹی وی سیریل ایک امریکی صحافی ایڈگرسنو نے تحریر کی ہے ٬ریڈ سٹار اوورچائنا یہ کتاب 1937ء میں لکھی گئی تھی جو مغرب میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے بارے میں لکھی جانیوالی موثر ترین کتابوں میں سے ایک ہے ٬ اس کتاب پر یہ ٹی وی سیریل تیار کی گئی ہے جس کی تیس قسطیں ہیں ٬ سیریل میں چین میں فوجی اور سیاسی ترقی کے بارے میں تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے ٬ چینیوں نے جاپانی حملہ آوروں کیخلاف جس جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا اسے خاص طورپر اجاگر کیا گیا ہے٬ ایڈگرسنو واحد مغربی صحافی ہے جسے چیئر مین مائو اور پارٹی کے دوسرے رہنمائوں سے ملاقات کا موقع ملا تھا ٬ اس نے اس کتاب میں مائو کی زندگی اور تاریخی لانگ مارچ کے علاوہ چینی انقلاب میں حصہ لینے والے ذمہ دار افرا د کے بارے میں بھی لکھا ہے ۔