شرمیلا ٹیگور کی قبضہ گروپ کے خلاف دائر درخواست مسترد

بدھ 19 اکتوبر 2016 13:17

شرمیلا ٹیگور کی قبضہ گروپ کے خلاف دائر درخواست مسترد
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2016ء) زمین اور تین کوٹھیوں پر جبری قبضے کی کوشش کرنے کے معاملے میں پولیس کی طرف سے ایف آئی آر درج نہ کئے جانے کو چیلنج کرنے والی اداکارہ شرمیلا ٹیگور کی درخواست کو مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے مسترد کر دیا۔ عدالت نے درخواست گزار کو یہ آزادی دی ہے کہ و کریمنل کورٹ میں نجی شکایت دائر کر سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

شرمیلا کی طرف سے دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ ان کے شوہر منصور علی خان پٹودی مرحوم کی رائے سین میں تین کوٹھیوں سمیت 200 ایکٹر کا تالاب اور 900 ایکٹر کا فارم ہائوس ہے۔ جس پر قبضہ گروپ قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ جس نے کئی بار مسلح افراد کے ساتھ کوٹھی میں گھسنے کی کوشش کی ہے۔ جج صاحبان نے کہا کہ اگر پولیس ایف آئی آر درج نہیں کرتی تو مجسٹریٹ کو درخواست دینی چاہئے تھی