سلمان خان کی بھابھی نے بھارتی سینما مالکان کے 14 طبق روشن کردئے

بدھ 19 اکتوبر 2016 13:16

سلمان خان کی بھابھی نے بھارتی سینما مالکان کے 14 طبق روشن کردئے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2016ء) بولی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی مشہور زمانہ فلم ‘ہم آپ کے ہیں کون’میں دبنگ خان کی بھابھی کا کردار نبھا کر شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ رینوکا ساہانے نے بھارتی سینما مالکان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کرن جوہر کی فلم کی نمائش روکنا صحیح نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ‘اے دل ہے مشکل’میں پاکستانی اداکار فواد خان کی موجودگی کے باعث فلم کی ریلیز پر پابندی بھارتی سینما مالکان کا انتہائی غلط فیصلہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ پاک بھارت آپس میں مختلف طرح کے بزنس اور تجارت کرتے ہیں لیکن ہم بھارتی غصہ صرف فلموں پر نکالتے ہیں۔کل جب حکومت یہ کہے گی کہ نہ صرف آرٹسٹ بلکہ پاکستانی کھلاڑیوں اور مصنفوں پر بھی بھارت میں داخلہ بند ہے٬میں اس وقت بھی ان کیلئے کھڑی ہوں گی٬لیکن آج صرف اداکاروں پر ہی کیوں پابندی لگا ئی جارہی ہی

متعلقہ عنوان :