ارشد خان کا چائے والے سے ماڈلنگ والے تک کا سفر ‘آن لائن شاپنگ ویب سائٹ سے کنٹریکٹ سائن کر لیا

بدھ 19 اکتوبر 2016 13:16

ارشد خان کا چائے والے سے ماڈلنگ والے تک کا سفر ‘آن لائن شاپنگ ویب سائٹ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2016ء)انٹرنیٹ کی دنیا میں دھوم مچاکر راتوں رات شہرت حاصل کرنے والے پٴْرکشش ‘چائے والے’کی قسمت کھل گئی٬گزشتہ روز منگل کو چائے والی(ارشد خان)کو ایک آن لائن شاپنگ ویب سائٹ نے ماڈلنگ کی آفر کی جو انہوں نے قبول کرلی اور کنٹریکٹ سائن کرلیا۔ویب سائٹ نے اعلان کیا ہے کہ ارشد خان جسے دنیا ‘چائے والے’کے نام سے جانتی ہے٬اب ہمارے لئے ماڈلنگ کریں گے۔

(جاری ہے)

‘واضح رہے کہ آن لائن شاپنگ ویب سائٹ نے ارشد خان کی مزید تصاویر جاری کی ہیں جس میں وہ ماڈلنگ کرتے نظر آرہے ہیں ٬ان تصاویر کے ساتھ کمپنی کا یہ پیغام درج تھا ‘اب چائے والا چائے والانہیں رہا بلکہ اب وہ فیشن وال بن چکا ہے۔خیال رہے کہ نیلی آنکھوں والے اس پٴْرکشش ترین چائے والے کی تصویر فوٹوگرافر جویریا علی نیاسلام آباد کے اتوا ر بازار میں کھینچی تھی ٬اور اسے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شئیر کیا تھا۔