لطیف کھوسہ کی مصروفیات ‘ماڈل ایان علی کے پانچ کروڑروپے خطرے میں ڈل گئے

بدھ 19 اکتوبر 2016 13:03

لطیف کھوسہ کی مصروفیات ‘ماڈل ایان علی کے پانچ کروڑروپے خطرے میں ڈل ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2016ء) لطیف کھوسہ کی مصروفیات نے ماڈل ایان علی کے پانچ کروڑروپے خطرے میں ڈال دیے۔ کسٹم عدالت کی جانب سے عائد جرمانے کے خلاف اپیل کی سماعت پر ایان کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم امتناع خارج کرنے کا عندیہ دیدیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں کسٹم عدالت کی جانب سے ماڈل کو عائد جرمانے کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت جسٹس اطہرمن اللہ نے کی۔

(جاری ہے)

ایان کے وکیل لطیف کھوسہ عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پروکیل پیش نہ ہوا تو حکم امتناع خارج کردیں گے۔ایان علی نے کسٹم عدالت کی جانب سے عائد پانچ کروڑروپے جرمانے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔عدالت عالیہ نے کسٹم عدالت کے فیصلے پرحکم امتناع جاری کررکھا ہے۔ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔ایان علی کے پاس سے 5 کروڑ روپے دبئی جاتیہوئے برآمد ہوئے تھے۔