عوام کی پذیرائی نے آسمان کی بلندیوں پر پہنچا دیاہے‘صائمہ خان

بدھ 19 اکتوبر 2016 13:03

عوام کی پذیرائی نے آسمان کی بلندیوں پر پہنچا دیاہے‘صائمہ خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2016ء) پرفارمرصائمہ خان نے کہا ہے کہ عوام کی پذیرائی نے آسمان کی بلندیوں پر پہنچا دیاہے ۔

(جاری ہے)

الفلاح میں پیش کئے جانے والے پروڈیوسر ارشد چوہدری کے سٹیج ڈرامہ سلیفی میں پرفارمنس پسند کی جارہی ہے ‘فلمی سٹوڈیوز میں ویرانی دیکھ کر میرا دل بھی افسردہ ہو جاتا ہے آج جو کچھ بھی ہوں پرستاروں کی محبت کی وجہ سے ہوں اپنے کام سے کام رکھتی ہوں کبھی فنکاروں کے ساتھ لڑائی اور اختلافات پیدا نہیں کئے سب کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ فلمی اسٹوڈیوز کی رونقوں سے ہی شوبز کی رونقیں ہوں گی ایک وقت وہ تھا جب فلمی اسٹوڈیوز میں دن رات کام ہو رہے تھے لیکن آج صورتحال بالکل اس کے برعکس ہو چکی ہے ۔