مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے بعد چینی پرچم لہرائے جانے سے بھارتی ایوانوں میں کھلبلی٬ مودی سرکار نے معاملے کی تحقیقات کیلئے خفیہ ایجنسیوں کو ٹاسک سونپ دیا

بھارتی فوج کا ضلع بارہ مولا میں 12گھنٹوں کے آپریشن کے دوران متعدد پاکستانی اور چینی پرچم قبضے میں لینے کا دعویٰ

منگل 18 اکتوبر 2016 22:27

مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے بعد چینی پرچم لہرائے جانے سے بھارتی ایوانوں ..

سرینگر/نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے بعد چینی پرچم بھی لہرائے جانے سے بھارتی ایوانوں میں کھلبلی مچ گئی ٬شدید پریشانی میں مبتلا مودی سرکار نے معاملے کی تحقیقات کیلئے خفیہ ایجنسیوں کو ٹاسک سونپ دیا٬بھارتی سیکورٹی فورسز نے مقبوضہ کشمیرکے ضلع بارہ مولا میں 12گھنٹوں کے آپریشن کے دوران متعدد پاکستانی اور چینی پرچم قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے ۔

منگل کو بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے بعد چینی پرچم بھی لہرائے جانے سے مودی سرکار کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے ۔بھارتی حکومت نے مقبوضہ وادی میں پاکستان کے بعد چینی پرچم لہرائے جانے کی تحقیقات کیلئے خفیہ ایجنسیوں کو ذمہ داری سونپ دی ہے ۔

(جاری ہے)

ادھر مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا میںبھارتی فوج نے 12گھنٹوں کے آپریشن کے بعد متعد د پاکستانی اور چینی پرچم قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے ۔

آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے قاضی حمام٬گنائی حمام٬توید گنج٬جامعہ سمیت دیگر محلوں میں گھر گھر تلاشی لی ۔واضح رہے کہبرکس سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ بھارت کے دوران مقبوضہ کشمیر میں مظاہرین نے کئی شہروں میں سڑکوں پر نکل کر پاکستان اور چین کے پرچم لہرا دیے تھے ۔ واضح رہے کہ 8جولائی کو ممتاز مجاہد کمانڈر برہان مظفر وانی کے ماورائے عدالت قتل کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے تھے ۔برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد سے اب تک 150سے زائد معصوم کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔بھارتی فورسز نے حریت رہنما یاسین ملک ٬ کشمیر ی رہنما آسیہ اندرابی سمیت دیگر کو گرفتار کررکھا ہے ۔