پی پی حکومت کا مشن عوامی خدمات ہے اور پی پی کبھی نہیں چاہیئے گی کہ کوئی بھی ملازم بے روزگار ہو سکھر میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کے جائز مطالبات ہر صورت پورے کئے جائینگے

سکھر میونسپل کارپوریشن کے مئیر بیئرسٹر ارسلان احمد شیخ کی بات چیت

منگل 18 اکتوبر 2016 20:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2016ء) سکھر میونسپل کارپوریشن کے مئیر بیئرسٹر ارسلان احمد شیخ نے کہا ہے کہ پی پی حکومت کا مشن عوامی خدمات ہے اور پی پی کبھی نہیں چاہیئے گی کہ کوئی بھی ملازم بے روزگار ہو سکھر میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کے جائز مطالبات ہر صورت پورے کئے جائینگے ملازمین ادارے کی بہتری کیلئے اپنی تمام تر ذمہ داریاں ایمانداری سے سرانجام دیں ملازمین کے مسائل ہمارے مسائل ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمد بن قاسم پارک میں سکھر میونسپل کارپوریشن (محنت کشن اسٹاف یونین ) کے رہنمائوں اور تنخواہ کی عدم ادائیگی کے سلسلے میں کام چھوڑ ہٹرتال پر بیٹھے ملازمین سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر سکھر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر شجاع الدین عباسی و متعلقہ افسران موجود تھے مئیر سکھر کی یقین دہانی پر ملازمین نے اپنا احتجاج غیر معینہ مدت تک ختم کر دیا مئیر سکھر نے ملازمین سے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کام چور ملازمین کوادارہ کسی صورت برداشت نہیں کریگا ملازمین کی ایک ماہ کی تنخواہ فوری ادا کی جائیگی ملازمین اپنے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے عناصروں کو بے نقاب کریں تاکہ ان کے جائز مسائل حل کئے جا سکے ادارہ مضبوط ہوگا تو ملازمین مضبوط ہونگے اور ہم لوگ اپنے فرائض کی ادائیگی ممکن بنا سکیں گے ۔

متعلقہ عنوان :