چوتھی پرائم منسٹر آف پاکستان کرکٹ چیمپئن ٹرافی فار دی بلائینڈ٬ کشمیر اور پشاور کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

منگل 18 اکتوبر 2016 20:14

چوتھی پرائم منسٹر آف پاکستان کرکٹ چیمپئن ٹرافی فار دی بلائینڈ٬ کشمیر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2016ء) چوتھی پرائم منسٹر آف پاکستان کرکٹ چیمپئن ٹرافی فار دی بلائینڈ میں کشمیر اور پشاور کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔

(جاری ہے)

ایف نائن پارک کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں آزاد جموں و کشمیر کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز بنائے٬ محمدجمیل نے 100 رنز کی دلکش اننگز کھیلی٬ جواب میں گوجرانوالہ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 217 رنز بنا سکی٬ اکرم کی 120 رنز کی اننگز بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی٬ کشمیر کے محمدجمیل میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

دوسرے میچ میں پشاور نے لاہور کو 7 وکٹوں سے ہرایا٬ لاہور کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 16.3 اوورز میں 100 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی٬ کامران 26 رنز بنا کر نمایاں رہے٬ محسن نے 3 وکٹیں حاصل کیں٬ جواب میں پشاور نے مطلوبہ ہدف 8.3 اوورز میں 3 وکٹوں پر حاصل کیا٬ ہارون نے 28 رنز بنائے٬ محسن میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

متعلقہ عنوان :