وزیراعظم آزادکشمیر جنرل کونسل اجلاس میں اپنے موبائل سے ویڈیوز بناتے رہے ٬ مشتاق منہاس کی وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید سے گپ شپ

منگل 18 اکتوبر 2016 18:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2016ء) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان مسلم لیگ کی جنرل کونسل کے اجلاس میں اپنے موبائل سے اجلاس کی ویڈیو کلپ بناتے رہے جبکہ وزیراطلاعات مشتاق منہاس وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید سے گپ شپ کرتے رہے۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیرعظم آزادکشمیر جنرل کونسل کے اجلاس میں پہنچے تو انہیں وفاقی وزراء کے ساتھ بٹھایا گیا٬دوران اجلاس انہوں نے اپنے ذاتی موبائیل فون سے چاروںطرف گھوم کر شرکاء کی ویڈیو کپ بھی بنائی وہ زیادہ دیر سبق رکن اسمبلی حنیف عباسی سے گپ شپ کرتے رہے جبکہ ان کے ساتھ آنے والے سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر اور وزیراطلاعات مشتاق منہاس بھٹی نشست پر وزیراطلاعات پرویز رشید کے ساتھ بیٹھے مشتاق منہاس دوران اجلاس مسلسل پرویز رشید سے گپ شپ کرتے رہے۔

(خ م+ع ع)