ہالینڈ اور یورپ انسانی حقوق پر یقین رکھتے ہیں خمقبوضہ کشمیر میںبھارتی مظالم رکوانے کے لئے بھرپور کردار ادا کریں ٬بیرسٹرسلطان
پاکستان اور بھارت دو ایٹمی طاقتیں ہیں اور انہیں انکے حال پر چھوڑ دینا نہ صرف بے حسی بلکہ حقائق سے منہ چرانے کے مترادف ہے٬ں ہالینڈ کی وزارت خارجہ میں جنوبی ایشیاء امور کے انچارج اور انکے معاونین سے ملاقات
منگل 18 اکتوبر 2016 18:00
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں ہالینڈ کی وزارت خارجہ میں جنوبی ایشیاء امور کے انچارج جورس جیون(Joris Geeven)اور انکے معاونین سے ایک تفصیلی ملاقات میں کیا۔
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ہالینڈ وہ ملک ہے جس نے بھارت کی سیکورٹی کونسل کی مستقل نشست کو بھی مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط کر دیا تھااور اب جبکہ حالات مزید سنگین ہو چکے ہیں تو ہالینڈ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے فوری طور پر اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔بعد ازاں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ہالینڈ سے بیلجئم کے دارالحکومت برسلز روانہ ہونگے جہاں پر برسلز ائیرپورٹ پر انکا شاندار استقبا ل کیا گیا۔جہاں سے وہ سیدھے برسلز پارلیمنٹ گئے جہاں پر انھوں نے برسلز پارلیمنٹ کے نائب صدر ایمن اوزکارارہ(Emin Ozkara)اور دیگر ممبران پارلیمنٹ سے ملاقات کی اس موقع پر برسلز پارلیمنٹ کے ممبران نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کی مزمت کی اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے کہنے پر اس چیز پر اتفاق کیا گیا کہ برسلز پارلیمنٹ میں بھی آل پارٹیز کشمیر کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔اسی طرح مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کوششیں تیز کی جائیں گی۔برسلز پارلیمنٹ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیاں رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی۔ جبکہ یورپی یونین اور یوپی پارلیمنٹ سے بھی مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی رکوانے اور کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے لئے کوششیں کی جائیں گی۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ یہ ظلم کی انتہاء ہے کہ بیلٹ گن کے ذریعے جو کہ شکار کے لئے استعمال کی جاتی ہے اسے استعمال کرکے بچوں کی بینائی چھینی جارہی ہے اور اس پر مزید ستم ظریفی یہ ہے کہ انسانی حقوق کے چیمپئن یورپی یونین اور یورپی پارلیمنٹ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے برسلز پارلیمنٹ کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کی مزمت اور برسلز پارلیمنٹ میں آل پارٹیز کشمیر کمیٹی کا قیام ایک اہم پیش رفت قراردیا ہے۔جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری یورپ کے مختلف ممالک میں جا کر وہاں کے ممبران پارلیمنٹ اور وزارت خارجہ میں ملاقاتوں اور میڈیا میں کشمیریوں کا موقف جاندار انداز میں پیش کرکے بھارت کو ایک بار پھر گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.