آزاد کشمیر کے وزیر قانون راجہ نثار کی مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب صدر نواز شریف اور دیگر عہدیداران کے انتخاب پر مبارکباد

منگل 18 اکتوبر 2016 17:09

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2016ء) حکومت آزاد کشمیر کے وزیر قانون و برقیات راجہ نثار احمد خان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب صدر میاں محمد نواز شریف اور دیگر نو منتخب مرکزی عہدیداران کے بلا مقابلہ انتخاب پر انہیں دلی مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اورپاکستان مسلم لیگ ن کے دیگر نو منتخب عہدیداران کے نام اپنے مبارکباد کے پیغام میں انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کے نئے عہدیداران کی حیثیت سے انتخاب پر مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا بھی اظہار کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان نے ایک مرتبہ پھر میاں محمد نواز شریف اور ان کے ساتھیوں پر جس توقع کا اظہار کیا ہیکہ وہ اس اعتماد پر پورے اتریں گے اور مسلم لیگ ن کے منشور اور دستور کے مطابق پاکستان کے بیس کروڑ عوام کی مقبول ترین سیاسی قیادت کی حیثیت سے ان کا بھر پور نمائندگی اور ترجمانی کریں گے ۔