میرپور‘ سینئر صحافی صوفی اللہ دتہ خاکسار کی صحت یابی کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد

منگل 18 اکتوبر 2016 17:06

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2016ء) سینئر صحافی صوفی اللہ دتہ خاکسار کی صحت یابی کے لئے رہاش گاہ میاں محمد ٹائون میں پروقار دعائیہ تقریب کا انعقاد ٬ دعائیہ تقریب میں سیکڑوں افراد کی شرکت ٬ دعائیہ تقریب میں سنیئر صحافی صوفی اللہ دتہ خاکسار کی جلد صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی تفصیلات کے مطابق سنیئر صحافی صوفی اللہ دتہ خاکسار ان دنوں شدید علیل ہیں اور ڈاکٹرز کی نگرانی میں گھر میں ہی زیر علاج ہیں جن کی صحت یابی کے لئے ان کی رہاش گاہ میا ں محمد ٹاون میں خصوصی طور پر دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں نامور عالم دین قاری تجمل حسین اور واجد رضوی نے صوفی اللہ دتہ خاکسار کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی دعائیہ تقریب میں سیاسی سماجی شخصیات٬ وکلاء٬ ڈاکٹرز٬ تاجروں کی ایک بڑی تعداد سمیت تحریک تحفظ ناموس رسالت کے تاحیات چئیرمین حاجی محمد ریاض عالم ایڈووکیٹ٬ سابق صدور کشمیر پریس کلب میرپور سید عابد حسین شاہ٬ممتاز علی خاکسار ٬ زوالفقار علی خاکسار ٬ محمد ظفیر بابا ٬ سابق سیکرٹری جنرل پریس کلب شجاع عزیز جرال ٬ سجاد جرال ٬ حافظ محمد نذیر٬ شیخ پرویز حسین طور ٬ شیخ عمران سرور ٬ مجسٹریٹ بلدیہ میرپور شیخ زاہد مجید٬ شیخ اختر حسین٬ شیخ سجاد حسین ٬ حاجی محمد انور ٬ سابق صدر پریس کلب جاتلاں عارف محمنود چوہان ٬چوہدری محمد نذیر٬چوہدری محمد منیر ٬محمد یونس خاکسار٬ ظہیر اقبال٬ افتخار حسین (بٹ) انتظار حنیف ۔

(جاری ہے)

اقرار حنیف٬ اعجاز خاکسار٬ بشارت حسین لودھی٬ یاسر لودھی٬ابرار حسین ٬ محمد رمضان کھٹانہ٬باہو عزیز ٬چوہدری محمد خورشید ٬حاجی عبدالخالق٬ حاجی محمد اکرم مغل ٬ سید امتیاز حسین شاہ ٬ ڈاکٹر افضل٬ عبدالزاق نیازی٬ عامر حسین چوہان نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر سنیئر صحافی صوفی اللہ دتہ خاکسار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوست احباب کی دعائوں سے اللہ تعالی نے مجھ ناچیز پر اپنا خصوصی فضل و کرم کیا ہے بہت جلد صحت یاب ہو کر عوامی خدمت کا سفر دوبارہ شروع کروں گا