آل ایمپلائزر آرگنائزیشن سب ڈویژن عباسپورکے زیراہتمام مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت ‘بیلٹ گن سے نوجوانوں کواندھاکئے جانے ‘معصوم بچوں کوزندہ جلانے اورخواتین کی عصمت دری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد

منگل 18 اکتوبر 2016 17:06

عباسپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2016ء) آل ایمپلائزر آرگنائزیشن سب ڈویژن عباسپورکے زیراہتمام مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت ظلم وستم قتل وغارت بیلٹ گن کے زریعے نوجوانوں کواندھاکئے جانے معصوم بچوں کوزندہ جلانے اورعزت ماآب خواتین کی عصمت دری کئے جانے کشمیری حریت پسندوں کوگرفتارکرنے کیخلاف آج ایس ڈی ایم آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیامظاہرے کی قیادت ایس ڈی ایم عباسپور راجہ نثاراحمد ایمپلائزآرگنائرز کے صدر سردار الیاس ٬ سید مرتضی شاہ سمیت دیگرقائدین کررہے تھے مظاہرین نعرے لگارہے تھے کہ ظلم کے یہ ضابطے ہم نہیں مانتے ٬کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی جنگ رہے بھارت کی بربادی تک جنگ رہے گی جنگ رہے گی ٬ہم کیاچاہتے آزادی ٬یہ حق ہماراآزادی ٬کے فلگ شگاف نعرے لگارہے تھے مظاہرین کی احتجاجی ریلی بازارکاچکر لگانے کے بعدایس ڈی ایم آفس کے سامنے احتجاجی دھرنادیا جب کہ صدارت آل ایمپلائزرآرگنائزیشن کے صدرسردارالیاس نے کی مہمان خصوصی ایس ڈی ایم عباسپورراجہ نثاراحمد تھے احتجاجی مظاہرے سے مقررین نے کہاکہ برہان وانی کی شہادت کے بعدآج 102 دن مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی آٹھ لاکھ افواج نے جنگل کاقانون نافذکیاہواہے ۔

(جاری ہے)

پوری وادی مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ عوام کوکھانے پینے کی اشیاء کی شدیدقلت ادوایات کی کمی مقبوضہ کشمیر کے ہسپتال بھارتی فوج کے ہاتھوں زخمی ہونے والے کشمیریوں سے بھرے پڑے ہیں بھارت دنیاکے بدترین مظالم مقبوضہ کشمیر کے مظلوم ومعصوم عوام پرڈھائے جارہاہے جس کی پوری دنیامیں مذمت کیجارہی ہے جوآزادکشمیر کے سرکاری ملازمین نے بھی ریاست بھر میں بھارتی بربریت ظلم وستم کی شدیدمذمت کیلئے احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں ہم آج کے اس احتجاجی مظاہرے میں اقوام متحدہ عالمی برادری انسانی حقوق کی عالمی اداروں سے پرزورمطالبہ کرتے ہیں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لیں اوربھارت پردباؤڈالیں کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کوان کابنیادی حق حق خوداردیت دے تاکہ جنوبی ایشاء میں پائیدارامن قائم ہوسکے۔

مظاہرے سے صدرانجمن تاجران عباسپور شیخ نذیرمحمد٬ چوہدری یوسف ناز٬غلام ربانی ٬علی احمدشاہ ٬سید بدیع الزمان شاہ بخاری ٬سرداریوسف چغتائی ٬چوہدری زائد ٬ملک اکمل ٬کامران ارشد ٬سمیت دیگر نے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :