میڈیکل کالج کوتباہ کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں ‘کالج کے اساتزہ اور سٹاف کوآٹھ ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی جس سے تدریسی عمل متاثر ہورہاہے ‘تنخواہوں کی عدم ادائیگی اورحکومتی بے حسی کیخلاف 25اکتوبر سے ہڑتال کی جائیگی

بے نظیر میڈیکل کالج کے اساتذہ کی تنخواہیں نہ ملنے پر ہڑتال کی دھمکی

منگل 18 اکتوبر 2016 17:06

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2016ء) بے نظیر میڈیکل کالج کے اساتزہ نے تنخواہیں نہ ملنے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی حکومتی رویے پرسخت اظہار کرتے ہوئے میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے کشمیر پریس کلب میرپور میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی اورحکومتی بے حسی کیخلاف 25اکتوبر سے ہڑتال کی جائیگی انہوںنے کہا کہ میڈیکل کالج کوتباہ کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں اورکالج کے اساتزہ اور سٹاف کوآٹھ ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی جس سے تدریسی عمل متاثر ہورہاہے عہدیداران کاکہناتھاکہ بے نظیر میڈیکل کالج کاپہلا پیج آئندہ سال جنوری میں اپنی تعلیم مکمل کرلے گا۔

مگرادارہ شدید قسم کے مالی بحران کاشکارہے اس حوالے سے سیکرٹری ہیلتھ اورچیف سیکرٹری کوبار ہاآگاہ کیاگیاہے مگروفاقی وریاستی حکومت کوکوئی پرواہ نہیں ۔

(جاری ہے)

ملازمین اورڈاکٹرز تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے پریشانی کاشکار ہیں اورکئی سینئرزپروفیسر ز دوسری جاب کے آپشن پرغور کررہے ہیں اگرسینئرڈاکٹرز کسی دوسرے ادارے کوجوائین کرلیتے ہیں تواس سے کالج میں جاری تدریسی عمل بری طرح متاثر ہوگا۔

پریس کانفرنس سے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹرفیصل غفور بھوپال ٬ سیکرٹری ڈاکٹرصادق حسین٬ممبران پروفیسر ڈاکٹرامتیاز احمد ٬پروفیسرڈاکٹراظہرقیوم٬پروفیسر ڈاکٹرنثاراحمد٬ پروفیسر ڈاکٹرزردادخان کاکہناتھاکہ حکومت کی طرف سے ظالمانہ رویے کیخلاف 25اکتوبر سے میڈیکل کالج کے تمام اساتزہ مکمل ہڑتال کرینگے ۔ایک سوال کے جواب میں عہدیداران نے بتایاکہ بے نظیر میڈیکل کالج کے کئی دیگر مسائل بھی ہیں جن پرفوری توجہ دی جانی چاہیے مگر تنخواہوں کی بندش کرکے کالج کوبندکرنے کی سازش کی جارہی ہے اس حوالے سے شہری حلقوں اور میڈیا سے تعاون کی درخواست کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :