آزاد کشمیر کے 68 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر جموں و کشمیر لبریشن سیل /کشمیر کلچرل اکیڈمی اور آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے تعاون سے 23 اکتوبر کو آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی میں بڑی تقریب منعقد کی جا رہی ہے

ڈائریکٹر جنرل کشمیر کلچرل اکیڈمی راجہ محمد اسلم خان کا بیان

منگل 18 اکتوبر 2016 16:52

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2016ء)ڈائریکٹر جنرل کشمیر کلچرل اکیڈمی راجہ محمد اسلم خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے 68 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر جموں و کشمیر لبریشن سیل /کشمیر کلچرل اکیڈمی اور آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے تعاون سے 23 /اکتوبر کو آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی چہلہ کیمپس میں ایک بڑی تقریب منعقد کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کشمیر کلچرل اکیڈمی کی جانب سے ایک رنگا رنگ ’’کلچرل نائٹ‘‘ کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں تحریک آزادئ کشمیر اور آزاد کشمیر کی انقلابی حکومت کے قیام پر مشتمل ایک ڈرامے کے علاوہ ریاست جموں و کشمیر کی علاقائی زبانوں پہاڑی گوجری اور کشمیر ی میں گانوں اور ترانوں کی صورت میں کشمیری ثقافت کی نمائندگی کی جائے گی ۔24 /اکتوبر کو یونیورسٹی کالج گرائونڈ میں منعقد ہونے والی بڑی حکومتی تقریب میں دیگر محکموں کے فلوٹس کے علاوہ کشمیر کلچرل اکیڈمی کا فلوٹ ریاست جموں و کشمیر کی ثقافت کی بھرپور نمائندگی اور عکاسی کرے گا ۔