وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں حکومت صحت٬تعلیم٬اور روزگار کیلئے اپنا کردارادا کر رہی ہے٬سابقہ ادوار میں جو ناانصافیاں ہوئی ہیں ان کا ازالہ ہوکر رہے گا

مسلم لیگی رہنما میر ساجد سلہریا کی میڈیا سے بات چیت

منگل 18 اکتوبر 2016 16:52

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2016ء) مسلم لیگی رہنما میر ساجد سلہریا نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں حکومت صحت٬تعلیم٬اور روزگار کیلئے اپنا کردارادا کر رہی ہے٬سابقہ ادوار میں جو ناانصافیاں ہوئی ہیں ان کا ازالہ ہوکر رہے گا٬موجودہ حکومت میرٹ کی بحالی٬اقرباء پروری کا خاتمہ اور گڈگورننس کے قیام کیلئے بہتر پالیسیاں بنارہی ہے جس پر راجہ فاروق حیدر خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں٬میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلقہ دو لچھراٹ بنیادی سہولیات سے سابقہ ادوار میں محروم رہا ہے سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کرتی رہی جبکہ صحت ٬تعلیم اور روزگار کے مواقع صرف سابقہ ادوار کے حکمرانوں نے عزیزوں میں صر ف کیے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا٬اب گڈگورننس کا قیام ہوگا میرٹ کے ساتھ عوام کو بنیادی سہولیات میسر آئیں گی حلقہ دو کے عوام اب فرسودہ نظام سے ضرور چھٹکارا حاصل کر لیں گے٬تعلیمی نظام بہتر ہوگا٬صحت کی سہولیات میسر آئے گی اور لوگوں کا مورال بھی بلند ہوگا۔

متعلقہ عنوان :