وزیراعظم فاروق حیدر خان کی قیادت میں حکومت کے اقدامات مثالی اور عوام کیلئے حوصلہ افزاہیں‘راجہ محمدفاروق حیدراور ان کی ٹیم تمام مسائل کو حل کرنے کی بھرپورکوشش کررہی ہے‘مسلم لیگ (ن) کے اوورسیز راہنماراجہ خورشید احمد کا بیان

منگل 18 اکتوبر 2016 16:52

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کے اوورسیز راہنماراجہ خورشید احمد نے کہاہے کہ وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں موجودہ حکومت کے اقدامات مثالی اور عوام کے لیے حوصلہ افزاہیں۔انھوں نے کہاکہ راجہ محمدفاروق حیدرخان اور ان کی ٹیم تمام مسائل کو حل کرنے کی بھرپورکوشش کررہی ہے۔ آزادکشمیرکی موجودہ حکومت خطہ کی تعمیروترقی اور خوشحالی کے لیے بہتر اقدامات اٹھارہی ہے جس سے لوگوں کامعیار زندگی بہتر ہوگا اور آزادکشمیربھرمیں میرٹ کی بالادستی قائم ہوگی۔

مسلم لیگ ن کا نصب العین ہی انصاف کی فراہمی اور قانون وقاعدے کی بالادستی ہے۔ ریاست بھرکے لوگو ں کی بلاتخصیص خدمت کے ایجنڈے پرحکومت کام کررہی ہے۔ انتخابات میں عوام سے کیے گئے تمام وعدوں کی تکمیل ہوگی ۔

(جاری ہے)

آزادخطہ کے لوگ حقیقی معنوں میں جلد تبدیلی محسوس کریں گے اور ن لیگ بلدیاتی الیکشن میں بھی بھرپورکامیابی حاصل کرے گی۔ان خیالات کااظہار اوورسیز راہنما مسقط عمان راجہ خورشید احمدخان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

انھوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف آزادکشمیر کی تعمیروترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں ۔ تحریک آزادی کشمیرہویا خطہ کی تعمیروترقی مسلم لیگ ن کی حکومت ہرحال میں لوگوں کی فلاح وبہبود کے لیے میگاپراجیکٹس لگائے گی۔ انھوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن پوری طرح متحد ومنظم ہے اور راجہ محمدفاروق حیدر خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے۔

وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان اور ان کی پوری ٹیم پورے آزادکشمیر کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے اپنی ترجیحات مرتب کررہی ہے۔ انھوں نے کہاکہ ن لیگ کی حکومت تعمیروترقی کے سفر کی طرف رواں دواں ہورہاہے۔ انھوں نے کہاکہ حلقہ سماہنی جو سیز فائر لائن کی زد میں ہے کے مسائل ترجیح بنیادوں پرحل ہونگے ۔راجہ محمدفاروق حیدرخان نے سماہنی کا دورہ کرکے متاثرین کنٹرو ل لائن سے اظہار یکجہتی کرکے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔لوگ اطمینان رکھیں ان کے مسائل ان کی دہلیز پرحل ہونگے۔

متعلقہ عنوان :