نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے زیراہتمام میرپور کے سرکاری افسران کی 3روزہ تربیتی ورکشاپ

منگل 18 اکتوبر 2016 16:53

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2016ء)نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے زیراہتمام ڈویژن میرپور کے سرکاری افسران کی تین روزہ تربیتی ورکشاپ کے دوسرے روز تینوں اضلاع میرپور٬ کوٹلی اوربھمبرکے افسران نے قدرتی آفات اورناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الگ الگ پلان ترتیب دیے۔

(جاری ہے)

تینوں اضلاع کے نمائندگان نے اسٹیج پراپنے اپنے ضلع کے متعلق بریفنگ دی جبکہ تربیتی ورکشاپ میں افسران سے عملی مشقیں بھی کروائی گئیں۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ڈیزاسٹرمینجمنٹ کے سینئرسپیشلسٹ برگیڈیئرریٹائرڈ ساجد نعیم نے قدرتی آفات ٬ زلزلہ٬ سیلاب٬ مون سون بارشوں٬ روڈ ایکسیڈنٹ٬ وبائی امراض سمیت دیگر ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مفصل لیکچردیااور مشقیں کروائیں۔